وفاقی وزیر داخلہ متنازعہ ہو چکے ہیں، سعید غنی

اعظم خان نے پی ٹی آئی سے وابستگی کی بنیاد پر زلفی بخاری کے لئے قانون کو موم بنا دیا ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا مشکوک کردار سامنے آ چکا ہے کیونکہ وزیر داخلہ اعظم خان نے پی ٹی آئی سے وابستگی کی بنیاد پر زلفی بخاری کے لئے قانون کو موم بنا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کیسے ممکن ہے کہ نگران حکومت نے ایسے شخص کو وزارت داخلہ میں فائز کیا جائے جو حکومتی مشینری کو استعمال کر سکتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ماروی میمن تاحال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ہیں جبکہ ماروی میمن کی وابستگی ن لیگ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماروی میمن ن حکومت کے خاتمے کے بعد بھی انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز استعمال کر رہی ہے اور اپنے ماتحت ملازمین کو مسلم لیگ(ن) کے حق میں مہم چلانے پر استعمال کر رہی ہے۔ سعید غنی نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ وزیر داخلہ اعظم خان اور ماروی میمن کو عہدوں سے الگ کردیں۔#