الیکشن کمیشن نےانتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئےسمری تیارکرلی

الیکشن کمیشن نے45 ہزار پوائنٹس پرفوج کی تعیناتی کی نشاندہی کی ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل218 کی تحت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس

جمعرات 21 جون 2018 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کرلی،الیکشن کمیشن نے 45 ہزار پوائنٹس پرفوج کی تعیناتی کی نشاندہی کردی، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 218کی تحت کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء میں امن وامان کی صورتحال کوبرقرار رکھنے کیلئے فوج کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔

الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے وزارت دفاع کوبھجوائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی درخواست پرانتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی آرٹیکل 218کی تحت کی جائے گی۔سمری کے مطابق الیکشن کمیشن نے 45ہزار پوائنٹس پرفوج کی تعیناتی کی نشاندہی کردی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی سمری میں اہلکاروں کی تعداد کا ذکر نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاک فوج سے رابطے کرنے کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چاروں صوبوں میں صوبائی الیکشن کمشنرفوکل پرسنز ہوں گے۔واضح رہے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا2018ء کے انعقاد کیلئے شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔جس کے تحت عام انتخابات کیلئے پولنگ 25جولائی کوہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب ایسے امیدوار جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ان کی سکروٹنی اور جانچ پرٹال کا عمل جاری ہے۔الیکشن کمیشن نے متعدد سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوارو ن کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے ہیں ۔

الیکشن کے شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے۔بتایا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فوج کی تعیناتی پولنگ اسٹیشنز کے اندربھی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے فوج کے جوانوں کی پولنگ اسٹیشنز کے اندرتعیناتی پراعتراض بھی کیا گیا۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن 2018ء کیلئے امیدواروں کوٹکٹس دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے انتخابی عمل کیلئے اپنے امیدوارو ں کی حتمی شکل دے دی ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ابھی پارٹی منشور اور پارٹی امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کرنا باقی ہے۔قائد ن لیگ نوازشریف کی لندن سے واپسی پرن لیگ اپنے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔