زعیم قادری کی اہلیہ کا بھی (ن) لیگ کی مخصوص نشست پر امیدوار نہ بننے کا فیصلہ

جمعرات جون 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)ناراض لیگی رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ عظمیٰ قادری نے بھی مسلم لیگ ن کی مخصوص نشست پر امید وار نہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری بیگم بھی سید زادی ہیں ،عظمیٰ قادری کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی نوکرانیوں کے ساتھ فہرست میںنہیں رہنا چاہتیں ،اس لیے انہوں نے بھی ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں۔

(جاری ہے)

زعیم قادری نے کہا کہ سعد رفیق میرے بڑے بھائی ہیں ،انہوں نے مجھے منانے کی کوشش اس لیے کی کہ ہماری ذات منسلک رہے ،ماضی میں ہم اکٹھے ماریں بھی کھاتے رہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بہت اچھی خاتون ہیں ،اللہ انہیں صحت عطا کرے ،اس موقع پر اگر وہ صحت مند ہوتیں تو میں یہ مرحلہ نہ آنے دیتا ،میں نے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ مل کر بیگم کلثوم نواز کا اس وقت ساتھ دیا جب آمریت کے دور میں کوئی بھی شریف خاندان کا ساتھ دینے کو تیار نہ تھا۔۔

Your Thoughts and Comments