سعودی عرب میں منشیات کا دھندہ کرنیوالے اور پولیس کے درمیان جھڑپ 1اہلکار شہید ،4 غیر ملکی گرفتار

جمعرات جون 15:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)سعودی امن عامہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی نشیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ 4 غیر ملکیوںکو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے منشیات اور نشہ آور مشروبات کا دھندا کرنے والوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا جس کے دوران دھندا کرنے والوں نے فرار ہونے کی کوشش کی ، فائرنگ کا تبادلہ کے نتیجہ میں سکیورٹی فورس کا ایک اہلکار شہید اور ایتھوپیا کا ایک کاروباری ہلاک جبکہ موقع پر موجود ایک سعودی شہری زخمی ہوگیا۔ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 4 ایتھوپین گرفتار کرلئے گئی

Your Thoughts and Comments