سعودی ولی عہد سے امریکی صدر کے دامادکی ملاقات ،ْ اسرائیل فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات جون 17:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی صدرکے خصوصی نمایندے اورمشیر برائے مشرق وسطیٰ نے ملاقات کی جس میں اسرائیل فلسطین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق صدرٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنراور خصوصی نمایندے گرین بلیٹ نے ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی اوراسرائیل فلسطین امن عمل اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی ۔

دورہ سعودی عرب سے پہلے امریکی عہدیداروں نے اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی تھی ،ْامریکی نمائندے اگلے مرحلے میں اسرائیل ، مصر اور قطر کا دورہ کریں گے۔القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بعد فلسطینی رہنمائوں نے امریکا کا امن عمل میں کردار قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

Your Thoughts and Comments