چین اوربھارت میں روئی کی خریداری کا معاہدہ

چین اس سال بھارت سے روئی کی پانچ لاکھ گانٹھیں خریدے گا،عمل یکم جولائی سے ہوگا

جمعرات 21 جون 2018 17:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)چین نے بھارت کے ساتھ آئندہ سیزن میں روئی کی پانچ لاکھ گانٹھیں خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جبکہ 48لاکھ گانٹھیوں کے اضافے کوٹے کا بھی اعلان کیا گیا ہے،جس پر عمل درآمد یکم جولائی سے شروع ہو گا،اس سے بھارت اپنی دس سے پندرہ فیصد پیداوار فروخت کر سکے گا صنعتی ذرائع کے مطابق چین بھارت سے روئی کی بیس لاکھ گانٹھیں درآمد کر سکتا ہے، بھارت میں کپاس کا سیزن اکتوبر سے شروع ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

تاجروں کے مطابق اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں بھارتی روح کا نرخ سب سے کم ہیں اسی لیے چین روئی خریدنے کیلئے بھارت کی طرف متوجہ ہوا ہے۔ڈی ڈی کاٹن کے مینجنگ ڈائریکٹر ارون سک ساریا کا کہنا ہے کہ بھارتی روئی نومبر دسمبر میں چین کو برآمد کی جا سکتی ہے،چین کے پاس عام طور پر ایک سو بیس سے ایک سو پچاس لاکھ ٹن روئی کا زخیرہ ہوتا ہے جو کہ اس سال اگست تک 25سے 40لاکھ ٹن رہ جائیگا۔اس کے پیش نظر چین نے روئی کی خریداری کے سودے شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :