نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ کا میٹینگز کے دوران ریفریشمینٹس کا سخت نوٹس لے لیا

بریفنگ یا دورے کے دوران کسی بھی قسم کی بے جا اخراجات پر ہر قسم کی پابندی عائد کر دی

جمعرات جون 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ کا میٹینگز کے دوران ریفریشمینٹس کا سخت نوٹس لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دن محکمہ صحت کے ای پی ائی پروگرام کی بریفینگ کے دوران نگران وزیر نے ریفریشمینٹ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ نگران وزیر صحت نے حکام بالا کو سخت تاکید کہ انہوں نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مراعات نہیں لینگے لہذا آئندہ میٹینگز، بریفنگ یا دورے کے دوران کسی بھی قسم کی بے جا اخراجات پر ہر قسم کی پابندی عائد ہوگی۔

Your Thoughts and Comments