شرجیل میمن اور اہلیہ دبئی میں کروڑوں کے فلیٹ کے مالک

جمعرات 21 جون 2018 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے تحت شرجیل میمن دبئی میں 5 کروڑروپے مالیت جبکہ ان کی اہلیہ 9کروڑ89لاکھ روپے کے فلیٹ کی مالک ہیں۔شرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات کی دستاویزات کے مطابق وہ 3کروڑ95لاکھ 70ہزارکی 3قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں شرجیل میمن کے 8 کروڑ7لاکھ،91ہزار389 کے نقدی،پرائز بانڈ جبکہ ان کی اہلیہ کے اکاونٹس میں2کروڑ29لاکھ79 ہزارروپے ظاہرکئے گئے ہیں۔دستاویزات میں شرجیل میمن کے فرنیچردیگراشیا ء کی مالیت25 لاکھ ظاہرکی گئی ہے۔انٹرنیشنل گلف گروپ میں شرجیل میمن کی اہلیہ 30لاکھ روپے کی شراکت دار ہیں۔شرجیل میمن ڈی ایچ اے کراچی میں 44لاکھ روپے مالیت کے بنگلے کے مالک ہیں۔دستاویزات میں ڈی ایچ ای28 اسٹریٹ پر97لاکھ روپے کی جائیداد بھی ظاہرکی گئی ہے۔شرجیل میمن تھرپارکرمیں 1کروڑ50لاکھ 80 ہزارروپے مالیت کی جائیدادکے مالک ہیں۔#