سپریم کورٹ نے شعبہ ابلاغ عامہ کی تین طالبات کو ڈگری جاری نہ کرنے پر جناح یونیورسٹی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ڈگریاں جاری کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات جون 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جناح یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی تین طالبات کو ڈگری جاری نہ کرنے سے متلعق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوئی۔عدالت میں طالبات کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہم نے 2 سال کا ڈگری پروگرام مکمل کیا ہے لیکن اسکے باجود بھی ہمیں ڈگریاں جاری نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

جس سے ہمارا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے اور ہم کسی اور اور کورس میں داخلہ بھی نہیں لے سکتی ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جناح یونیورسٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے کس قانون کے تحت ڈگریاں روک رکھی ہیں۔دوران سماعت جناح یونیورسٹی کے وکیل عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے جس پر عدالت نے جناح یونیورسٹی کو طالبات کو ڈگریاں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔#

Your Thoughts and Comments