سپریم کورٹ کا بلندوبالا غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم

جمعرات 21 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بلندوبالا غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر کے حوالے دائر درخواست کی سماعت جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم لاجر بینچ نے کی۔عدالت کے روبرو معاملے پر درخواست گزار ایڈوکیٹ فیصل صدیقی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے انکے وکیل شاہد جمیل خان اور دیگر حکام پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت کو ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نے بتایا کہ شہر میں بننے والی نئی اور پرانی اونچی عمارتیں غیر قانونی ہیں۔اس حوالے سے سب سے زیادہ خلاف ورزی بحریہ ٹاون کی جانب سے کی جارہی ہے جبکہ ڈی ایچ اے فیز 9 میں کی جانے والی تعمیرات بھی غیر قانونی ہیں۔معاملے پر بحریہ ٹاون کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہمارے پاس ایسی تعمیرات کے اجازت نامے اور ایس بی سی اے کی جانب سے جاری این او سی موجود ہیں، عدالت نے معاملے پر دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے اور فریقین کو ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔#