جڑانوالہ،موبائل فون پر مبینہ دوستی، لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کی درگت بنا نے کے بعد بھنویں مونچھیں اور سر مونڈ ڈالا

وقاص نذیر جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر 644گ ب کی رہائشی مدرسہ کی طالبہ کو فون پر ایک سال سے تنگ کر رہا تھا ،پولیس نے پابند سلاسل کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 23:00

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء)موبائل فون پر مبینہ دوستی، لڑکی کے رشتہ داروں نے عاشق لڑکے کی درگت بنا نے کے بعد بھنویں مونچھیں اور سر مونڈ ڈالا۔مانگٹانوالہ کا رہائشی وقاص نذیر جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر 644گ ب کی رہائشی مدرسہ کی طالبہ کو فون پر ایک سال سے تنگ کر رہا تھا پولیس نے پابند سلاسل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 644گ ب کے رہائشی اکرم کی بیٹی مدیحہ جو کہ ننکانہ کے مدرسہ میں زیر تعلیم تھی جہاںمانگٹانوالہ کے رہائشی وقاص نذیر کی بھابھی بھی زیر تعلیم تھی وقاص نذیر نے اپنی بھابھی کی ذریعے مدیحہ کا فون نمبر مانگا اور گزشتہ ایک سال سے فون پر تنگ کر رہا تھا جس بارے مدیحہ نے اپنے اہل خانہ کو بتایا جس پر فون کے ذریعے مبینہ عاشق کو گھر بلایا گیا جہاں دوشیزہ کے اہل خانہ نے اس کی درگت بنا کر بھنویں ، مونچھیں اور سر مونڈ ڈالا اور مبینہ تشدد بنانے کے بعد حوالہ پولیس کر دیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا عاشق مبینہ طور پر لڑکی کو دوستی کرنے پر مجبور کرتا تھاتاہم پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :