بلو چستان میں صاف شفاف انتخابات کا انعقادحکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ علائوالدین مری

اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت الیکشن کمیشن سے بھر پور تعاون کررہی ہے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی منظوری سے انتظامی افسران کے تبادلے سمیت متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، بیان

جمعرات 21 جون 2018 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علائوالدین مری نے کہاہے کہ بلو چستان میں صاف شفاف انتخابات کا انعقادحکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت الیکشن کمیشن سے بھر پور تعاون کررہی ہے۔انھوں نے ایک بیان میں کہاکہ مکمل طور پر غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی منظوری سے انتظامی افسران کے تبادلے سمیت متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

اور آئندہ بھی ضرورت کے مطابق تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلئے غیر جانبدارنہ کردار ادا کرتی رہیگی ۔انھوں نے کہا کہ عوام کا بنیادی حق ہے کہ انہیں اپنی ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنے کا پورا موقع فراہم کیاجائے انھوں نے یقین دلایا کہ انتخابات کے دوران حالات کو پرامن رکھتے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کا بھرپور تعاون حکومت کو حاصل ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام اداروں کے تعاون اور عوام کی مکمل معاونت سے پرامن منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے میں کامیاب ہوں گے تاکہ قوم ایک زیادہ مستحکم جمہوری عمل کاآغاز کرسکے۔