شہباز شریف سے سعد رفیق ، رانا مشہود کی ملاقات، زعیم قادری سے ہونے والی ملاقات بارے تفصیلی آگاہ کیا

زعیم قادری مخلص کارکن ،پریس کانفرنس میں بہت تلخ باتیں کی ہیں، غلطی کا احساس ہو جائے تو گلے لگانے کیلئے تیار ہوں ‘ صدر (ن) لیگ

جمعہ جون 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب ومسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود احمد نے ملاقات کر کے ناراض رہنما زعیم حسین قادری سے ہونے والی ملاقات بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے لندن سے وطن واپس آتے ہی سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کردیا ہے ۔

شہباز شریف نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں سے تفصیلی مشاورت کی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سعد رفیق اور رانا مشہود نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی سے ناراض رہنما زعیم حسین قادری سے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کے دوران زعیم حسین قادری کی انتہائی سخت پریس کانفرنس کے باوجود برد باری اور تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ زعیم قادری مخلص کارکن اور مشکل وقت کے ساتھی ہیں ۔ میرے دل میں ان کے لئے نرم گوشہ ہے ، بیشک انہوںنے پریس کانفرنس میں بہت تلخ باتیں کی ہیں لیکن اگر انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو جائے تو گلے لگانے کے لئے تیار ہوں۔

Your Thoughts and Comments