سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا،پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ قانونی مشاورت کی روشنی میں دیا ہے،سید پرویز مشرف
ڈاکٹرمحمد امجدپارٹی چیئرمین اور مہرین ملک آدم سیکرٹری جنرل کے طور پر موزوں ترین ہیں،پارٹی کارکنان انہیں بھرپور سپورٹ کریں واطن واپسی اور انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ تھا مگر اس ارادے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں ہیں، ویڈیو پیغام
ہفتہ 23 جون 2018 21:22
(جاری ہے)
ہفتے کو اپنے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں سید پرویز مشرف نے کہا کہ میرے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کے بعد میری طرف سے سیاست چھوڑ دینے کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں اس لئے میں ذاتی طور پرقوم کو ان امور سے متعلق وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وطن واپس آکر ان کا انتخابات میں حصہ لینے اور عدالتوں کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنے کا ارادہ تھا مگر اس ارادے کی تکمیل کی راہ میں کچھ رکاوٹیں تھیں جن کا دور ہونا ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ تھی کہ مجھے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ خواجہ آصف کی نااہلی کے احکامات ہائی کورٹ نے جاری کئے تھے، میرے بارے میں فیصلہ بھی ہائی کورٹ نے جاری کیا تھا۔جس طرح سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے معاملے میں ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا ہے اسی طرح میرے ساتھ بھی ہونا چاہئیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔دوسری بات یہ تھی کہ میرا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں نہ ڈالا جائے۔ میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ۔وہ لنڈن سمیت کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ملک بھر میں جلسوں سے خطاب بھی کرتے ہیں تو مجھے بھی یہ آزادی دی جائے۔تیسری بات یہ تھی کہ وطن آنے پر مجھے گرفتار نہ کیا جائے۔سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مجھے عدالت میں پیش ہونے تک گرفتار نہیں کیا جائے گا،اس کے بعد کیا ہوگایہ بات مبہم تھی۔یہ چیزیں میرے ارادے کی راہ میں رکاوٹ تھیں۔وطن واپس آکر اگر میں نقل و حرکت ہی نہ کرسکوں تو اپنی جماعت کے لئے کیا کرسکوں گا۔چنانچہ پارٹی راہنمائوں سے مشاور کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ وقت واپسی کے لئے موزوں نہیں ہے کیوں اس طرح مجھے پریشانی اور پارٹی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔چنانچہ ان فیصلوں سے لوگوں نے سمجھا کہ شاید میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔ ایسا ہر گز نہیں ہے،ہم مناسب وقت پر معاملات آگے بڑھائیں گے۔پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ قانونی مشاورت کی روشنی میں کیا۔میں نے مناسب سمجھا کہ عدالتی فیصلے پر عہدے سے ہٹائے جانے سے بہتر ہے کہ میں از خود چئیرمین شپ سے مستعفی ہوجائوں۔اب پارٹی چیئرمین کے لئے ڈاکٹر محمد امجد اور سیکرٹری جنرل کے لئے مہرین ملک آدم موزوں ترین ہیں۔تمام پارٹی اراکین ان کی حمایت کریں اور آپس کے چھوٹے موٹے اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں۔اس کے بغیر ہم جوحاصل کرسکتے ہیں وہ نہیں کرسکیں گے۔پارٹی کے تمام لوگ ڈاکٹر محمد امجد اور مہرین آدم کی بھرپورحمایت کریں۔میں آپ کی بھرپور حمایت کروں گا۔آنے والے وقت میں بہت سے مواقع ملیں گے جن کے مطابق فیصلے کریں گے اور میں دوبارہ پارٹی کا چیئرمین بنوں گا۔آل پاکستان مسلم لیگ کے تمام امیدواران اسی جوش و جذبے سے انتخابات میں حصہ لیں۔اچھے سے اچھا کام کریں۔میری مدد اور ہمدردی آپ کے ساتھ ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 23 جون 2018 کی مزید خبریں
-
ن لیگ نےقومی وصوبائی اسمبلی کےاہم امیدواروں کا اعلان کردیا
-
چیف جسٹس کا اچانک سیشن کورٹ میں چھاپہ!
-
ہم پاکستان سے آئے ہیں اور وہیں واپس جائینگے ، میری اہلیہ اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ، ان کو اس حالت میں وینٹی لیٹر پر چھوڑ کر پاکستان جانا مناسب نہیں ، ڈاکٹرز کے مشورے سے پاکستان جانے کا ..
-
نیب نے بدعنوانی میں ملوث بیرون ملک مقیم سابق فوجی افسران کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی درخواست کردی
-
دھاندلی اور کرپشن کو تحفظ دینے والے اس نظام اور انتخابی عمل کا حصہ نہیںبنیں گی:ڈاکٹر طاہرالقادری
-
زینب کے والد نے بیٹی کے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
-
پسماندہ صوبے سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا امیر ترین سیاسی جوڑا
-
مظفر گڑھ کے رہائشی میاں محمد حسین پاکستان کے امیر ترین سیاستدان
-
احتساب عدالت لاہور نے 6 مختلف کیسز میں انصاف پر مبنی فیصلے سنا دئیے
-
2013ء میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی تھی تو موڈیز کی ریٹنگ منفی تھی لیکن مسلم لیگ (ن) نے اپنی بہترین معاشی پالیسیوں سے موڈیز کی ریٹنگ کو مثبت کردیا تھا،
-
چیف جسٹس کی سخی شہباز قلندر پر حاضری، فاتحہ خوانی ،پھولوں کی چادر بھی چڑھائی
-
کلثوم نواز کی حالت پہلے کی نسبت بہترہے، حسین نواز
-
شاہ محمودقریشی نے این ای156میں باقاعدہ کیمپئن شرو ع کردی
-
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ سے محروم رہ گئے
-
صرف 10دن کا پانی رہ گیا
-
حب ڈیم سوکھنے کے باعث کراچی کو یومیہ 9 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا
-
مشروبات کا استعمال دل کے دوروں اور شریانوں کی تنگی کا موجب بنتاہے ،ماہرین طب
-
کراچی:عام انتخابات برائے 2018 میں بھی موروثی سیاست کا راج
-
پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے این اے 31سے دستبرداری کا اعلان کردیا
-
اگلے چند روز میں کلثوم کی طبیعت بہتر ہوگی تو پاکستان جانے کا فیصلہ کرینگے
-
سعودی حکومت نے عازمینِ حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی 6 سال سے کم عمر بچے اور80 سال سے زائد بزرگ مستثنیٰ
-
تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے تنازعات سے تنگ آ کر ٹکٹ واپس کرنے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
-
مریم نواز شریف کا125کی بجائے حلقہ این اے 127سے ، حمزہ شہباز کو این اے 124 لاہور سے ٹکٹ جاری
-
سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا،پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ قانونی مشاورت کی روشنی میں دیا ہے،سید پرویز مشرف
-
مسلم لیگ (ن) کاناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے پر غور ‘ ذرائع
-
پہلے ہماری حلقہ میں اتنی مضبوط پوزیشن تھی جتنی آج ہے، شیخ رشید
-
میں کسی ٹکٹ کا نہیں اللہ اور عوام کا محتاج ہوں،25 جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دوںگا،چودھری نثار علی خان
-
عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات،اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال
-
سہون شریف،چیف جسٹس کو دیکھ کر سندھ پولیس کے برطرف ملازمین کے ’’انصاف دو‘‘ کے نعرے چیف جسٹس نے گاڑی سے اتر کر ملازمین کے مسائل سنے
-
بار اور بینچ ایک جسم کے حصے ہیں جسے الگ نہیں کرسکتا، جوڈیشل سسٹم کا کام صرف عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے، ثاقب نثار
-
نیب لاہورنے ریو ر راوی زون پراجیکٹ میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کیس کھولنے کی منظوری دیدی
-
پاکستان پانی کی قلت سے تباہ ہوتا ہے تو ہو جائے، کالا باغ ڈیم کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا
-
الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ
-
حلیف نہ حریف، چوہدری نثارکے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ن لیگ کی حکمت عملی
-
یورپی یونین کی روس پر عائد پابندی میں 6ماہ کی توسیع
-
ریاض:’بیوی گاڑی چلائے ہم سکون سے پچھلی سیٹ پر بیٹھیں گے‘
-
امریکا مہاجر پالیسی کا از سر نو جائزہ لے،
-
انسٹاگرام نے یوٹیوب طرز کی اپلی کیشن متعارف کروا دی،
-
غیر ملکی مکہ و مدینہ میں جائیداد کا مالک نہیں بن سکتا
-
امریکہ میں ایمرجنسی میں ایک سال کا اضافہ
-
بھارتی نوجوانوں میں نئی لت،
-
فرانسیسی صدر کی ڈانٹ سے نوجوان ذہنی دباو کا شکار،گھر تک محدودہوگیا
-
دُبئی:دوہری شہریت کے حصول کے لیے پردیسی بڑی تعداد میں متحدہ عرب امارت کا رُخ کرنے لگے
-
متحدہ عرب امارات:ماحول دُشمن افراد کی شامت آ گئی
-
بھارتی جنگی جنون، امریکا سے24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان
-
امریکہ میں رشتوں کی تذلیل ،بھائی نے بہن سے شادی کرلی
-
مہاجر بحران، جرمنی دوراہے پرکھڑا ہے، مارکوس زوئڈر
-
غسل مقدس دیتے ہوئے پادری نے روتے بچے کے منہ پرتھپڑ دے مارا
-
آواران میں نامعلوم افراد کا نیشنل پارٹی کے امیدوار خیرجان بلوچ پرقاتلانہ حملہ ،معجزانہ طور پر محفوظ رہے
-
سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی جعلی آئی ڈیز کا کیس ،ملزمان کو قید وجرمانہ کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.