2 سعودیوں کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والے 7 مقامی اور ایک یمنی گرفتار

جمعہ 22 جون 2018 11:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء) سعودی پولیس نے 2 سعودی شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے 7 مقامی شہریوں اور ایک یمنی کو گرفتار کرلیا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق اغوا کنندگان نے مغوی سعودیوں کو مارا پیٹا تھا اور انہیں زبردستی بے لباس کرکے تصاویر بھی بنا لی تھیں۔

(جاری ہے)

ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اغوا کی واردات گزشتہ منگل کو ہوئی تھی۔

پولیس نے رپورٹ ملنے پر منصوبہ بند طریقے سے اغوا کنندگان کی گرفتاری کی اسکیم تیار کی۔ ان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔ واردات کرنے والوں نے اقبال جرم کرلیاہے۔ معاملہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اغوا کی واردات نہایت سنگین تھی۔ پولیس اس قسم کی وارداتوں کو لگام لگانے کے سلسلے میں انتہائی پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :