وہ پہلا اسلامی ملک جس نے جدید ایف35 جنگی طیارے حاصل کر لیے

جمعہ 22 جون 2018 11:20

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء)ا مریکا نے اسرائیل کے بعد ترکی کو بھی ایف۔35 طیارہ حوالے کردیا جس کے بعد ترکی ایف۔35 طیارہ حاصل کرنے والاپہلااسلامی ملک بن گیا ہے۔ ترک نشریارتی ادارے کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک فضائیہ ترجمان نے بتایا کہ ا مریکا نے اسرائیل کے بعد ترکی کو بھیایف۔

(جاری ہے)

35 طیارہ حوالے کردیا ہے جس سے ترکی کے دفاعی نظام کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی ترکی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترکی جو ایف۔35 طیاروں کے پراجیکٹ میں شریک ہے کو پہلا ایف ۔35 طیارہ ٹیکساس فورٹ ورتھ کے مقام پر لاک ہیڈ مارٹن تنصیبات میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب میں ترکی کے دفاعی صنعتت کے اعلیٰ حکام نے امریکی حکام کے ہمراہ شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کے حوالے کیا جانے والا پہلا ایف۔ ط3 طیارہ ترک فضائیہ میں فائیو جنریشن سے تعلق رکھنے والا پہلا جنگی طیارہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ترک طیاروں کی ٹریننگ کے دوران یہ طیارے امریکا ہی میں ترکی کی نگرانی میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :