گذشتہ چند دنوں میں یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریباً 220تارکین وطن لیبیا کے ساحلوں پر زندگی کی بازی ہار گئے

جمعہ 22 جون 2018 11:40

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء) اقوام متحدہ کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی) نے کہا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں بحیرہ روم پار کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریباً 220تارکین وطن لیبیا کی ساحلوں پر موت کے آغوش میں چلے گئے ۔یو این ایچ آر کے بیان کے مطابق گذشتہ منگل کو کشتی ڈوبنے سی100 تارکین وطن میں سے صرف5 افراد ہی زندہ بچ سکے۔

(جاری ہے)

اسی دن ربر کی ایک کشتی ڈوب گئی جس میں 130لوگ سوار تھے جن میں سے 70تارکین وطن کی اموات واقع ہو ئیں۔بدھ کو بچائے گئے تارکین وطن اور پناہ گزینوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والی50 سے زائد افراد سمندر میںڈوب ہوگئے۔ایجنسی نے کہا کہ یو این ایچ آر سی پناہ گزینوں او ر تارکین وطن کی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعے پر فکر مند ہے۔ اس پر فوراً بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ تمام ضروری اقدام کرکے سمندر میں راحت اور بچاو نظام کو مضبوط بنایا جاسکے۔ اس میں پورے بحیرہ روم میں ریلیف کاموں میں اہم رول ادا کرنے وایل غیر سرکاری تنظیموں ، تجارتی جہازوں اور دیگر شامل ہیں۔