ترک فوج کی شمالی عراق میں گولہ باری سے 10 کرد جنگجو ہلاک

دہشت گردوں کی متعدد پناہ گاہوں اور ان کے اسلحہ کے ذخائر کو تباہ کردیا گیا،ترک فوج

جمعہ 22 جون 2018 12:46

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء)ترکی کی فوج کی جانب سے شمالی عراق کے علاقوں افاشین، باسیان اور سینات ھافتانین میں بدھ کے روز کی گئی فضائی کارروائیوں میں کم سے کم 10 کرد جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ترک فوج کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فوج نے شمالی عراق میں کرد دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی متعدد پناہ گاہوں اور ان کے اسلحہ کے ذخائر کو تباہ کردیا گیا۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں ترکی کی جانب سے شمالی عراق کے علاقے قندیل میں کرد جنگجوؤں اور کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف حملوں میں تیزی آئی ہے۔