سوشل میڈیا پر زیرگردش خبریں من گھڑت،اسرائیل کیساتھ تعلقات بحالی کا فیصلہ نہیں ہوا،بحرین کی وضاحت

جمعہ 22 جون 2018 14:24

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء)بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل سے متعلق بحرین کے کسی ذمہ دار نے کوئی بیان نہیں دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا بیان غلط اور بے بنیاد ہے۔ قطری میڈیا نے رپورٹ جاری کرکے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور بحرین نے تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بحرین نے اسکی تردید کردی۔

متعلقہ عنوان :