امریکا اپنی موت آپ مرنے کیلئے تیار، دارالحکومت بند کر دیے جانے کا امکان

ٹرمپ نے امریکی وفاقی حکومت کو شٹ ڈائون کرنے کی دھمکی دیدی، کانگریس نے میکسیکو کی سرحدپردیوارکی تعمیر کے لیے بجٹ منظورنہ کیاتوستمبر میں شٹ ڈائون کا اعلان کروں گا،گفتگو

جمعہ جون 16:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کانگریس میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کا پورا بجٹ منظور نہیں کرتی تو وہ ستمبر کے مہینے میں فیڈرل حکومت کو شٹ ڈاون کر دیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ریپبلکن ارکان اور وائٹ ہاوس کے عہدیداروں کے ایک گروپ سے ملاقات میں میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کیلئے کانگریس کے ذریعے صرف 1.6 ارب ڈالر بجٹ کی منظوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس دیوار کی تعمیر کیلئے انہیں 25 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اگر کانگریس اس کیلئے پورا بجٹ پاس نہیں کرتی تو وہ ستمبر میں حکومتی شٹ ڈائون کا اعلان کر دیں گے۔

Your Thoughts and Comments