بھارت، قرض میں ڈوبے صحافی نے 2معصوم بچوں کو مار کر خودکشی کر لی،

صحافی کی بیوی نے بھی خود کشی کیلئے زہر کا استعمال کیا

جمعہ 22 جون 2018 17:07

تلنگانہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء)بھارت میں قرض میں ڈوبے صحافی ہنو منت رائو نے اپنی2معصوم بچوں کو گلا گھونٹ کر مارنے کے بعد خودکشی کر لی، صحافی کی بیوی نے بھی خودکشی کے لئے زہر کا استعمال کیا تاہم خبر ملنے پر اسے اسپتال داخل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں چندرا شیکھر رائو کی حکومت میں ایک صحافی کی خودکشی کا انتہائی دردناک معاملہ پیش آیا ہے۔

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کا ہے جہاں صحافی ہنومنت راو نے پہلے تو اپنی2 معصوم بچوں کوگلا دبا کر قتل کر دیا اور پھر اس کے بعد خود بھی پھانسی لگا لی۔ اس دوران صحافی کی بیوی نے بھی خودکشی کے مقصد سے زہر کھا لیا لیکن آس پاس کے کچھ لوگوں کو کسی طرح اس کی خبر لگ گئی اور فورا خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت ہنوز سنگین ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہن منت راو ایک تیلگو اخبار میں کام کرتے تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے سنگین مالی بحران کے شکار تھے۔

ان پر تقریبا 10 لاکھ کا قرض تھا جس کی وہ ادائیگی نہیں کر پا رہے تھے۔ اس سلسلے میں سدی پیٹ کے اے سی پی رامیشور نے بتایا کہ ممکن ہے قرض میں ڈوبے ہنومنت نے اپنی پریشان حالی سے تنگ آ کر پہلے بچوں کو ہلاک کیا اور پھر خود بھی پھانسی لگا لی۔ انھوں نے بتایا کہ قرض کی وجہ سے بدھ کے روز ہنومنت نے اپنی بیوی مینا کے ساتھ پہلے تو 5 اور 3 سال کے بچوں کو مار دیا اور پھر اپنی جان دینے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں ہنومنت تو کامیاب ہو گیا لیکن اس کی بیوی کو کچھ لوگوں نے اسپتال میں داخل کرا دیا جو اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر لیا اور تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :