سعودی عرب ایران کو اہم ترن محاذ پر شکست دینے میں کامیاب

اوپیک کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سعودی لے اڑا، ڈاکٹر عبدالحمید الخلیف اس عہدے پر آئندہ 5 برسوں تک سرفراز رہیں گے

جمعہ 22 جون 2018 17:09

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء)سعودی عرب نے ایک اور مقام پر ایران کو زیر کر دیا،اوپیک ترقیاتی فنڈ کا ڈائریکٹر جنرل سعودی عرب کے ڈاکٹر عبدالحمید الخلیفہ کو منتخب کرلیا گیا،وہ اس عہدے پر آئندہ 5 برسوں تک سرفراز رہیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوپیک ترقیاتی فنڈ کا ڈائریکٹر جنرل سعودی عرب کے ڈاکٹر عبدالحمید الخلیفہ کو منتخب کرلیا گیا۔

وہ اس عہدے پر آئندہ 5 برسوں تک سرفراز رہیں گے۔ اس منصب کیلئے ایرانی امیدوار کو منہ کی کھانی پڑی۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں مقابلہ منعقد کیا گیا۔اوپیک کے ماتحت بین الاقوامی ترقیاتی فنڈ کا مقصد تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ، سماجی خدمات کے منصوبوں کو روبہ عمل لانا اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔