بھارت، شوہر بیوی کی لاش کو لے کر 8گھنٹے تک گھومتا رہا

پولیس نے بیوی کی خود کشی کا ذمہ دار مان کر گرفتار کر لیا،حکام

جمعہ 22 جون 2018 21:44

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء)بھارت میں شوہر بیوی کی لاش کو لے کر 8گھنٹے تک گھومتا رہا، پولیس نے بیوی کی خود کشی کا ذمہ دار مان کر گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک 28 سالہ شخص کو اپنی بیوی کی خود کشی کا ذمہ دار مان کر گرفتار کر لیا۔ ملزم شخص اپنی بیوی کی لاش کو لے کر8 گھنٹے تک شہر میں گھومتا رہا۔

اندھیری کا رہنے والا سوکلارام پروہت اپنے گھرپہنچا تو اس کی بیوی کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ فورااسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اسپتال نے پروہت کو بیوی کی لاش کے پوسٹ مارٹم کیلئے کسی سرکاری اسپتال میں لے جانیکی ہدایت دی۔ وہ بیوی کی لاش دوسرے اسپتال لے گیا۔ وہاں بھی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ شخص نے بیوی کی لاش کو بوریولی میں دفن کرنے کے بارے میں سوچا۔

دفن کیلئے جا رہا شخص راستہ بدل کر لاش کو کاندیولی کے شدابدی اسپتال لے گیا۔ وہاں کچھ دیر بعد اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس کی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ شخص اپنی بیوی سے خوش نہیں تھا کیوں کہ وہ اولاد سے محروم تھی۔ پولیس نے خود کشی کا کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :