غسل مقدس دیتے ہوئے پادری نے روتے بچے کے منہ پرتھپڑ دے مارا

واقعے کی ویڈیو وائرل، پادری پر کڑی تنقید،سوشل میڈیا صارفین نے خوفناک حرکت قراردیدی

ہفتہ 23 جون 2018 13:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو فوٹیج میں ایک پادری کو نومولود بچے کو بپتسمہ دیتے ہوئے اس کے رونے پر منہ پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یوٹیوب پر پوسٹ اس ٹویج کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاندان اپنے بچے کو بپتسمہ دلوانے کے لیے ایک پادری کے پاس لے کرآتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ عیسائی مذہبی روایت کے مطابق بچے کو بپتسمہ(غسل مقدس) دلانے کی کوشش کرتا ہے مگر بچہ بہت زیادہ رو رہا ہے۔ بچے کے والدین اسے چپ کرانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ بچہ مسلسل رو رہا ہے۔ اس پر طیش میں آ کر پادری نے بچے کے منہ پر تھپر جڑ دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج پر لوگوں نے پادری کی جانب سے بچے کو تھپڑ مارنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھاکہ آیا ایک پادری کیسے کم سن بچے کو چپ کرانے کے لیے اس کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے۔ بچے کو تھپڑ مارے جانے پر اس کے والدین بھی پریشان ہیں اور انہوں نے بھی پادری کی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :