این اے 127سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری

جمعہ جون 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 127سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سید رضا عباس نے موقف اختیار کیا ہے کہ جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی تصدیق شدہ نہیں ۔ جمشید چیمہ ایک کڑور پچیس لاکھ تینتالیس ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ آئین آرٹیکل 62 63پر پورا نہیں اترتے ان کے کاغذات مسترد کیے جا ئیں۔

Your Thoughts and Comments