وزارت مذہبی امور حج کے دوران انتقال کرنے اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء کو پانچ لاکھ اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے زر اعانت کے طور پر ادا کرے گی

جمعہ 22 جون 2018 23:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 22 جون 2018ء) وزارت مذہبی امور حج کے دوران سعودی عرب میں انتقال کرنے اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء کو بالترتیب پانچ لاکھ اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے زر اعانت کے طور پر ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

حج پالیسی 2018ء کے مطابق حج کے دوران مستقل معذوری کی صورت میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے اور کسی ایمرجنسی یا بیماری کی صورت میں سعودی عرب سے فوری منتقلی کی صورت میں حاجی کو تین لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رسک مینجمنٹ کے طور پر حج محافظ سکیم رواں سال بھی جاری رہے گی۔ سکیم کے تحت ہر درخواست گزار سے 500 روپے ناقابل واپسی فی کس کے حساب سے رقم حج درخواستوں کے ساتھ جمع کی گئی ہے۔