مجھ سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے 10کروڑ روپے مانگے گئے مانگنے والے شخص کا نام نہیں بتائوں گا‘زعیم قادری کا دعویٰ

بندوں کا پردہ رکھنا چاہئے اور جو بندوں کا پردہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس کاپر دہ رکھتا ہے، لیکن وہ ایک گھٹیا آدمی ہے‘(ن) لیگ کے ناراض رکن کی گفتگو

جمعہ جون 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن زعیم قادری نے دعوی کیا ہے کہ مجھ سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے 10کروڑ روپے مانگے گئے لیکن میں 10کروڑ روپے مانگنے والے شخص کا نام نہیں بتائوں گا ۔اپنے ایک انٹرویو میں زعیم حسین قادری نے کہا کہ میں اس شخص کا نام نہیں بتا ئوں گا جس نے کہا تھا کہ تمہار ے پاس 10کروڑ روپیہ نہیں ہے اس لئے تم کوٹکٹ نہیں دیں گے کیونکہ بندوں کا پردہ رکھنا چاہئے اور جو بندوں کا پردہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس کاپر دہ رکھتا ہے لیکن وہ ایک گھٹیا آدمی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نجی محفلوں سے بات کرنے کے حوالے سے اس بات کے مختلف رخ بنا کر پیش کئے جارہے ہیں لیکن کیا میں اتنا بھی استحقاق نہیں رکھتا تھا کہ مجھ سے پوچھ لیا جاتا کہ معاملہ کیا ہی انہوں نے کہا کہ جب میں 7ماہ کی جیل کاٹ کر آیا تو مجھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور کہا کہ تمہارے جیساتیز بولنے والا شخص جس کی شکل کارکنوں کو پسند نہیں ہے اس لئے عہدے سے مستعفی ہو جائو۔

(جاری ہے)

یہ بات شہبازشریف نے کہی تھی ۔میں ہمیشہ اپنی قسمت سمجھ کر چپ ہو جاتا تھا ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب میں جیل میں تھا تو پرویز مشرف کے ایک قریبی شخص نے مجھے جیل میں جا کر کہا تھا کہ اگر آپ ہماری بات مان لیں تو آپ کوجیل سے جھنڈے والی گاڑی لیکر جائے گی ۔زعیم قادری نے کہا کہ میں نے اپنی 20سال کی تکالیف پیش کر دی ہیں اور اب میں کسی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی نوکری نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے میرا نظریاتی اختلاف ہے ۔ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں الیکشن جیت کر فیصلہ کروں گا کہ میں نے کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہے ۔

Your Thoughts and Comments