زعیم قادری بیس سال پارٹی میں رہے کیا وہ بوٹ پالش کرتے تھی (ن) لیگی امیدوار وحید عالم خان

زعیم قادری آزاد لڑکر شوق پورا کر لے، آٹے دال کے بھا ئوکا علم ہو جائے گا، ووٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو ملتا ہے انفرادی حیثیت کچھ نہیں‘ہم سب نواز، شہباز، حمزہ اور مریم کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں‘لاہور میں بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب

جمعہ جون 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) زعیم قادری کے مخالف (ن) لیگی امیدوار وحید عالم خان نے کہا ہے کہ زعیم قادری بیس سال پارٹی میں رہے کیا وہ بوٹ پالش کرتے تھی زعیم قادری آزاد لڑکر شوق پورا کر لے، آٹے دال کے بھا ئوکا علم ہو جائے گا، ووٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو ملتا ہے انفرادی حیثیت کچھ نہیں۔

ن لیگ کے باغی زعیم قادری کا جواب دینے کیلئے ن لیگ کے نامزد امیدوار وحید عالم خان نے پی پی 167 کے خواہشمند امیدوار میاں سلیم اور بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ جوابی پریس کانفرنس کی، وحید عالم خان نے کہا کہ زعیم قادری نے گزشتہ روز ہماری قیادت کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، ہم ان کے تمام الزامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم سب نواز، شہباز، حمزہ اور مریم کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔

وحید عالم خان نے کہا کہ زعیم قادری نے اپنے ظرف کے مطابق بات کی، وہ صرف ایک چیئرمین تھا کوئی زعیم کے ساتھ نہیں، یہاں پر اس علاقے کے تمام چیئرمین موجود ہیں، زعیم آزاد لڑکر دیکھ لے، اس کو آٹے دال کے بھا کا علمہو جائے گا، کیونکہ ووٹ نوازشریف اورشہبازشریف کے کاموں کو ڈالے جاتے ہیں، کسی انفرادی حیثیت کو نہیں۔وحید عالم خان نے مزید کہا کہ آج زعیم قادری کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ لاہور حمزہ شہباز کی جاگیر ہے، لاہور نواز شریف، شہباز شریف ، کلثوم نواز اور مریم نواز کی جاگیر ہے، پارٹی کا فیصلہ قبول، چاہے سردار ایاز صادق کو ٹکٹ دے دیں یا کسی اور کو مگر مجھے پارٹی نے گو ہڈ دیا ہے تو ورکنگ شروع کی ہے۔

وحید عالم خان نے کہا کہ قربانیاں زعیم قادری کی نہیں ہماری بھی ہے میرے والد 1942 میں مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری تھے اور پارٹی کے ساتھ 88 سے ہوں۔

Your Thoughts and Comments