ملک میں تیار کیا جانے والا پہلا ریموٹ سپیسنگ سیٹلائٹ پاک۔ٹی ای ایس۔ون اے آئندہ ماہ خلاء میں بھیجا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 24 جون 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 24 جون 2018ء) ملک میں تیار کیا جانے والا پہلا ریموٹ سپیسنگ سیٹلائٹ پاک۔ٹی ای ایس۔ون اے آئندہ ماہ خلاء میں بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کئے جانے والے سیٹلائٹ کا وزن 285 کلوگرام ہے جو جولائی 2018ء میں خلاء میں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کی تیاری کا مکمل کام پاکستان سپیس اینڈ اپراٹیما سفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے مکمل کیا ہے۔