امریکا مہاجر پالیسی کا از سر نو جائزہ لے،

گرفتاری کا متبادل تلاش کیا جائے،اقوام متحدہ ْبچوں کو کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے، انسانی حقوق کونسل برائے اقوام متحدہ

ہفتہ 23 جون 2018 14:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء)اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کے حوالے سے اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے کر غیر قانونی مہاجرین کی گرفتاریوں کا متبادل تلاش کرے،بچوں کو کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کے حوالے سے اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے اور غیر قانونی مہاجرین کی گرفتاریوں کا متبادل تلاش کرے۔

عالمی دفتر برائے انسانی حقوق کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کو کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے خواہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ہی کیوں نہ ہوں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کے تحت اب غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو ان کے والدین کے ساتھ ہی قید کیا جائے گا۔