شمالی کوریا کا بیلسٹک تجربات کے 4مقامات ختم کر نے کا اعلان

ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں،شمالی کوریانے میزائلوں کے ارسال کا سلسلہ بھی روک دیاہے،ٹرمپ

ہفتہ 23 جون 2018 18:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تجربات کے چار مقامات ختم کر دیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تجزیہ کاروں کی جانب سے امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان کے درمیان تاریخی ملاقات کے نتائج کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں بتایا کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ انہوں میزائلوں کے ارسال کا سلسلہ روک دیا ہے جن میں بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔امریکی صدر کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے درحقیقت اپنے تجربات کے 4 بڑے مقامات کو تباہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ امر جوہری ہتھیاروں کے مکمل طور پر تلف کیے جانے سے متعلق ہے اور اس کا آغاز ہو گیا ہے۔ 06-18/--71

متعلقہ عنوان :