ٹو میزائل کی تربیت دینے کا ماہر ایرانی جنرل 15ساتھیوں سمیت شام میں ہلاک

ْ جنرل دائی پورشام اورعراق کی سرحد پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے،ایرانی میڈیا

اتوار 24 جون 2018 13:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 24 جون 2018ء)ایران کے سرکاری میڈیا نے شام کے شمال مغربی صوبے حلب میں تعینات ایک ایرانی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل شاہ رٴْخ دائی پور کی عراق کی سرحد کے نزدیک جنوب مشرقی علاقے میں ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنرل شاہ رٴْخ جمعہ کو شام کے جنوب مشرقی قصبے البو کمال میں مارے گئے ہیں لیکن اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔

مقتول جنرل نے 1980ء کے عشرے میں ایران اور عراق کے درمیان لڑی گئی جنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔جنرل شاہ رٴْخ ٹو میزائلوں اور ٹینک شکن میزائلوں کے استعمال اور تربیت دینے کے ماہر تھے۔ وہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو بھی گذشتہ برسوں کے دوران میں تربیت دیتے رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھیں ایران کے صوبے کرمان شاہ سے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑائی میں حصہ لینے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

البوکمال کے محاذ پر لڑائی میں ان کے علاوہ پندرہ اور ایرانی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ان میں زیادہ تر کا تعلق پاسداران انقلاب اور بسیج ملیشیا سے ہے ۔ جنرل شاہ رٴْخ داعش کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں ہلاکت ہوئی جبکہ سوشل میڈیا پر ایرانی کارکنان نے کہا کہ جنرل دائی پور عراق اور شام کے درمیان واقع سرحد ی علاقے پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں مارے گئے ۔اسرائیلی طیارے نے پاسداران انقلاب ، افغان اور ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو حملے میں نشانہ بنایا تھا۔