بغاوت میں معاونت کے شبے میں 47 ترک فوجی،124باغی گرفتار

گرفتار افراد مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے منسلک اوران کی تنظیم سے رابطے میں تھے،پولیس

اتوار 24 جون 2018 14:10

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 24 جون 2018ء)فوج میں موجود باغی عناصر کی سرکوبی کی مہم کے تحت پولیس نے دو سال قبل بغاوت میں معاونت کے شبے میں کم سے کم 47 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے تازہ کریک ڈاؤن گذشتہ روز شروع کیا گیا جس میں اب تک 124 مشتبہ باغیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کو شبہ ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گذارنے والے مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔ترکی کی موجودہ حکومت اور حکمران جماعت آق 15 جولائی 2016ء کو ملک میں انقلاب کی ناکام کوشش کرنے کا الزام فتح اللہ گولن پرعاید کرتی ہے تاہم گولن ان الزامات کو سختی سے رد کرتے آئے ہیں۔گرفتار افراد فوج میں مبلغ کے عہدوں پر تعیبات رہیہیں۔ اس کے علاوہ بعض دیگر سینیر افسران شامل ہیں۔ زیادہ گرفتاریاں قونیہ شہر سے کی گئیں تاہم ملک کی31 دیگر صوبوں سے بھی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :