حب ڈیم سوکھنے کے باعث کراچی کو یومیہ 9 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا

واٹر بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی فراہمی کا متبادل انتظام بھی نہیں کیا جاسکا

ہفتہ 23 جون 2018 13:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء)کراچی کو پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ حب ڈیم سوکھنے گا ،ْڈیم سے تقریباً 9 کروڑ گیلن پانی کی یومیہ کمی نے شہر کے بیشتر علاقوں میں شہریوں کو بوند بوند کو ترسادیا ہے۔شہر قائد کے بیشتر حصے کو کینجھر جھیل سے ملنے والا پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم واٹر بورڈ انتظامیہ کی نااہلی نے پانی کی تقسیم کو ایک سنگین مسئلہ بنادیا ۔

دوسری جانب واٹر بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی فراہمی کا متبادل انتظام بھی نہیں کیا جاسکا ،ْایسے میں حب ڈیم بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سوکھتا چلا جارہا ہے اور 24 ہزار ایکڑ سے زائد پر محیط حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب آگئی ہے۔ وہ ڈیم جہاں سے کبھی یومیہ 10 کروڑ گیلن پانی ملا کرتا تھا، اب وہاں سے بمشکل ایک کروڑ گیلن پانی یومیہ مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

حب ڈیم کراچی کے ضلع غربی کی لاکھوں کی آبادی کو پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ تھاجس میں اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ اور کیماڑی سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔واٹر بورڈ حکام کی جانب سے کراچی کے ضلع غربی کو پانی کی کسی دوسرے ذریعے سے فراہمی میں ناکامی نے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا ہے اور حال یہ ہے کہ دفاتر سے غائب اور موقف دینے سے گریز کرنے والے واٹر بورڈ حکام کو اب صرف بارشوں کا انتظار ہے ۔

متعلقہ عنوان :