کراچی:عام انتخابات برائے 2018 میں بھی موروثی سیاست کا راج

مختلف حلقوں پر مخصوص خاندانوں کے امیدواران آمنے سامنے آگئے،کہیں باپ بیٹا تو کہیں شوہر بیوی اور کہیں بھائی بھائی ایک ہی حلقے سے امیدوار این اے 247 سے تحریک انصاف کے عارف علوی امیدوار ، ان کی کورنگ امیدواران کی اہلیہ ثمینہ علوی ،اسی حلقے ایم کیو ایم کی اہم رہنمانسرین جلیل میدان میں، ان کی عزیزہ فوزیہ عقیل لاری کورنگ امیدوار ہیں

ہفتہ 23 جون 2018 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء)عام انتخابات برائے 2018 میں بھی موروثی سیاست کا راج، مختلف۔حلقوں پر مخصوص خاندانوں کے امیدواران آمنے سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موروثی سیاست اب بھی ختم نہ ہوسکی۔کراچی سے مختلف حلقوں سے مخصوص خاندانوں کے امیدوار آمنے سامنے آگئے۔کہیں باپ بیٹا تو کہیں شوہر بیوی اور کہیں۔

بھائی بھائی ایک ہی حلقے سے امیدوار ہیں۔ این اے 247 سے تحریک انصاف کے عارف علوی امیدوار ہیں جبکہ ان کی۔کورنگ امیدوار۔ان کی اہلیہ ثمینہ علوی ہیں۔اسی حلقے ایم کیو ایم کی اہم رہنمانسرین۔جلیل میدان میں ہیں۔اور ان کی عزیزہ فوزیہ عقیل۔لاری کورنگ امیدوار ہیں۔پی ایس 115 سے پیپلزپارٹی کے کے ایس مجاہد بلوچ میدان۔

(جاری ہے)

میں۔ہیں۔جبکہ اسی نشست پران کے بیٹے سلمان۔

مجاہد بلوچ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں۔این اے 239 سے ن۔لیگ کے رانا محمد احسان اور اسی حلقے سے ان کے سگے بھائی رانا۔طارق احسان پی ایس پی کے امیدوار۔ہیں۔این اے 247 سے ن لیگ کے مشاہداللہ خان اور ان کے صاحبزادے افنان اللہ خان۔بھی الیکشن۔لڑرہے ہیں۔این ای256 پر ایم کیو ایم کے خواجہ۔سہیل منصور اور ان کے بھائی ریحان۔منصور امیدوار ہیں۔این اے 247 میں ماضی میں میئر کراچی رہنے والے۔مصطفیٰ کمال بھی میدان۔میں۔ہیںجبکہ نسرین جلیل جو اسی حلقے سے امیدوار ہیں۔ان کیساتھ ڈپٹی میئر رہ چکی ہیں۔جبکہ اسی دور کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر جاوید حنیف نے بھی اسی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں