حلیف نہ حریف، چوہدری نثارکے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ن لیگ کی حکمت عملی

ہفتہ 23 جون 2018 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء)چوہدری نثار علی خان حلیف نہ حریف، ن لیگ کی حکمت عملی سامنے آ گئی، چوہدری نثارکے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جبکہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے بارے حتمی منظوری نواز شریف دینگے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی تھی۔

(جاری ہے)

اس لئے ان کو پارٹی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے ان کے مقابلے میں کسی کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا چوہدری نثار کے بارے میں حتمی فیصلے سے قبل پرویز رشید کو نواز شریف اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق امیدوار کھڑا نہ کرنے کا آپشن چوہدری نثار کے لئے پارٹی دروازے کھلے رکھنے کے لئے رکھا گیا ہے اور یہ تجویز میاں شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں نے دی ہے تاہم حتمی منظوری میاں نواز شریف دینگے۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب چوہدری نثار نے بھی پارٹی قیادت پر تنقید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری نثار قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں سے میدان میں اتریں گے۔۔