بیگم کلثوم بارے میرے نام سے منسوب پیغام غلط ہے،فاروق بنگش

میں اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں، لندن میں مقیم پاکستانی شہری فاروق بنگش کا تردیدی ویڈیو پیغام جاری

ہفتہ 23 جون 2018 23:43

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 23 جون 2018ء) برطانیہ میںمقیم پاکستانی شہری فاروق بنگش نے اپنے نام سے منسوب بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں نے غلط کیا، میرا اس پیغام سے کوئی تعلق نہیں، میں بیگم کلثوم نواز کا بے حد احترام کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں فاروق بنگش نے کہا کہ 22 جون کو کسی نے بیگم کلثوم نواز کے بارے میں میرے نام سے منسوب ایک پیغام بھیجا ہے میں سختی سے اس کی تردید کرتا ہوں ۔ میرا کوئی ایسا پیغام نہیں ہے میں نے زندگی میں کبھی بیگم کلثوم نواز کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے اور نہ کروں گا ۔ میں بیگم کلثوم نواز کا بے حد احترام کرتا ہوں ۔ وہ بے حد قابل عزت خاتون ہیں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے ۔ میں اس وقت لندن میں ہوں اور میں کہتا ہوں براہ کرم اس مسیج کو مزید شیئر نہ کیا جائے ۔ فاروق بنگش نے کہا کہ ایک غلط قدم اور جس نے ایسا کیا اس نے غلط کیا۔

متعلقہ عنوان :