این ای154 سے سکندر بوسن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی

این اے 154 میں ٹکٹ کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائیگا ،وضاحتی بیان

اتوار 24 جون 2018 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 24 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 154سے سکندر بوسن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 154 سے سکندر بوسن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے اور اس حلقہ کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی لسٹ اپ ڈیٹ کی گئی تھی جس میں سکندر بوسن کا نام نہیں ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اس سے قبل جاری کردہ لسٹ میں سکندر بوسن کا نام سیریل نمبر136 پر درج تھا اور سکندربوسن کو ٹکٹ جاری ہونے کے بعد حلقہ کے عوام نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور سکندر بوسن کی گاڑی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گھیر لیا تھا جس کے بعد وہ اپنے حلقے سے بغیر تقریر کیے رخصت ہو گئے تھے ۔ 06-18/--291