شیخ رشید نے موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں، راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے،کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ا یکسپریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوں کی لوٹی دولت واپس لائوں گا،چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن جیتیں گے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 جون 2018 13:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 24 جون 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں ، راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے،کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ا یکسپریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوں کی لوٹی دولت واپس لا ئو ں گا۔

اتوار کو شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ا یکسپریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوں کی لوٹی دولت واپس لا ئو ں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے اور قلم دوات اور بلا راولپنڈی سے تمام سیٹیں جیتے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہماری وجہ سے لیگی دھڑوں میں صلح ہوئی، انتخابی مہم جاری ہے اور آخری 10 دن سائیکل پر انتخابی مہم چلاں گا۔

چوہدری نثار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے خلاف پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی نے امیدوار کھڑا نہیں کیا، چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن جیتیں گے۔یاد رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 راولپنڈی سے انتخاب لڑیں گے جنہیں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل ہے ان دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ این اے 62 میں شیخ رشید کا مقابلہ (ن)لیگی امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری سے ہوگا جو سینیٹر تنویر چوہدری کے صاحبزادے ہیں۔