عامر لیاقت نے کاغذات میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا

منکوحہ اور زوجہ میں فرق ہوتا ہے، عامر لیاقت نے کاغذات نامزدگی میں صرف بشریٰ عامر کو اہلیہ ظاہر کیا ہے

اتوار جون 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)کراچی کے حلقے این اے 245 سے انتخابات میں حصہ لینے والے عامر لیاقت حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سیدہ طوبیٰ انورعامر لیاقت کی دوسری بیوی ہیں ،ْ نادرا ریکارڈ میں بھی عامر لیاقت ہی سیدہ طوبی کے شوہر ہیں۔عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سیدہ طوبی ان کی کفالت میں نہیں، اس لیے کاغذات میں ذکر نہیں کیا، منکوحہ اور زوجہ میں فرق ہوتا ہے، عامر لیاقت نے کاغذات نامزدگی میں صرف بشریٰ عامر کو اہلیہ ظاہر کیا ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم کے مطابق سپریم کورٹ کے حلف نامے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے، نکاح کے بعد عورت زوجہ بن جاتی ہے۔

Your Thoughts and Comments