2013کا انتخاب ناتجربہ کاری سے ہارے ، اب بھرپورتیاری کے ساتھ حصہ لیں گے ، عمران خان

میری جنگ ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہی ہے، 2013میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن سے مل کر الیکشن فکس کیا، پرامن انتخابات کا انعقاد فوج کی نگرانی کے بغیر ممکن نہیں ، آج جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں 2013میں وہ میرے ساتھ آنے کیلئے تیار نہیں تھے ، اورنج ٹرین اور میٹرو بس منصوبوں سے سالانہ 25ارب روپے کا خسارہ ہوگا، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے ارب پتی ہیں، سابق وزیرخارجہ دبئی کی کمپنی سے تنخواہ لیتے ہیں ، پاکستان کے 5اداروں نے 3600ارب روپے کا نقصان کیا ہے، ہماری حکومت سے قبل کے پی کے کرپٹ ترین صوبہ تھا ، ہم اب تک قومی اسمبلی کے 232ٹکٹ دے چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

پیر 25 جون 2018 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ناتجربہ کاری کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم 2013میں ناتجربہ کاری کے باعث انتخابات میں زیادہ سیٹیں نہ جیت سکے، ، اس مرتبہ تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی،میری جنگ ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہی ہے، 2013میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن سے مل کر الیکشن فکس کیا، پرامن انتخابات کا انعقاد فوج کی نگرانی کے بغیر ممکن نہیں ، آج جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں 2013میں وہ میرے ساتھ آنے کیلئے تیار نہیں تھے ، اورنج ٹرین اور میٹرو بس منصوبوں سے سالانہ 25ارب روپے کا خسارہ ہوگا، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے ارب پتی ہیں، سابق وزیرخارجہ دبئی کی کمپنی سے تنخواہ لیتے ہیں ، پاکستان کے 5اداروں نے 3600ارب روپے کا نقصان کیا ہے، ہماری حکومت سے قبل کے پی کے کرپٹ ترین صوبہ تھا ، ہم اب تک قومی اسمبلی کے 232ٹکٹ دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں 2018 کا الیکشن جیتنے کیلئے لڑرہا ہوں، 2013میں ہمارے 80فیصد امیدوار نئے تھے ، ووٹنگ کے دن 2سے ڈھائی ہزار ورکر انتخابی مہم کیلئے درکار ہوتے ہیں، 2013میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن سے مل کر الیکشن فکس کیا ، آج جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں 2013میں وہ میرے ساتھ آنے کیلئے تیار نہیں تھے، ہم 2013میں ناتجربہ کاری کے باعث انتخابات میں زیادہ سیٹیں نہ جیت سکے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن پاکستان کو نیچے کی جانب لے کر گئی، پہلے پاکستان کی دنیا بھر میں عزت تھی، اس مرتبہ تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی، 2013سے قبل لوگ سمجھتے تھے کہ ہمارا ووٹ بنک کم ہے، ایک سچا اور کھرا لیڈر ہی قوم کو اوپر لے کرجاتا ہے، ہماری حکومت سے قبل کے پی کے کرپٹ ترین صوبہ تھا ، 2013کے انتخابات میں ہمارے امیدوار ناتجربہ کار تھے ، ہم اب تک قومی اسمبلی کے 232ٹکٹ دے چکے ہیں، سروے کے مطابق کے پی کے میں سب سے کم کرپشن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین اور میٹرو بس سے پنجاب کو نقصان ہوا ہے، ان منصوبوں سے سالانہ 25ارب روپے کا خسارہ ہوگا، کے پی کے میٹرو بس پرکوئی سبسڈی نہیں دینی پڑے گی اور کوئی سالانہ خسارہ نہیں ہوگا، لیڈر اداروں کو مضبوط کرتے ہیں اور دارے احتساب کرتے ہیں، کے پی کے میں غربت کم ہوئی ، ادارے مضبوط ہوئے، بیورکریسی اور پولیس کو غیر سیاسی کیا، بنک آف خیبر نے ترقی کی ہے، اور منافع میں جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت اچھی نہیں ہے ، روپیہ کی قدر کم ہورہی ہے، پیٹرول ڈیزل اور گیس مہنگی ہورہی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے لوگ غریب ہورہے ہیں، ہمیں اداروں ایف بی آر اور نیب کو مضبوط کرنا پڑے گا۔ ایف بی آر میں 700ارب روپے چوری ہوجاتے ہیں، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے بچے ارب پتی ہیں، سابق وزیرخارجہ دبئی کی کمپنی سے تنخواہ لیتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے عوام کے ایک روپیہ کا خیال رکھتے تھے، ہمیں پاکستان سے سب سے زیادہ خیرات کرنے والی قومی سب سے کم ٹیکس دیتی ہے، ہم بیرون ملک پاکستانیوں سے کہیں گے پاکستانی بینکوں میں پیسہ رکھیں ، ہمارے ہاں گیس اور بجلی سب سے مہنگی ہے، (ن) لیگ نے کسی ادارے کو ٹھیک نہیں کیا، پاکستان کے 5اداروں نے 3600ارب روپے کا نقصان کیا ہے، ٹیکس وصولیوں میں بہتری لائے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوسکتی، میں نے عمرہ اپنے ذاتی پیسوں سے کیا، پچھلے سال نتھیا گلی میں اپنے قیام کے تمام اخراجات میں نے خود اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سستے گھر بنائیں گے، نواز شریف نے 40ارب روپے کے اشتہارات دیئے، آج پاکستان کے معاشی مسئلے بہت زیادہ ہیں، پاکستان میں سیروسیاحت کے بہت زیادہ مواقع ہیں، تحریک انصاف کے بارے میں کہا گیا کہ ہمارا جلسہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا نے کرایا، نواز شریف امپائر ساتھ ملا کر کھیلنے کے عادی ہیں، انتخابات فوجی کی نگرانی میں ہونے چاہیں جب انتخابات آتے ہیں شریف برادران نیچ حرکتیں شروع کردیتے ہیں اور دوسرے پر گنداچھالتے ہیں، یہ ہی کچھ شریف برادران نے بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے ساتھ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے دھرنے نے لوگوں کو جگایا ہے، تحریک انصاف آج بہت مضبوط ہے، میرا مقصد اسلامی فلاحی ریاست ہے۔