کویت نے اپنے ملک میں بھی سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیدی

اپنی گاڑیا ں چلا کر آنے والی سعودی خواتین کو بری سرحدی راستے سے آنے کی اجازت ہو گی ،کویتی وزارت داخلہ

اتوار 24 جون 2018 13:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 24 جون 2018ء)کویتی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ مملکت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اپنی گاڑیا ں چلا کر آنے والی سعودی خواتین کو بری سرحدی راستے سے آنے کی اجازت ہو گی ۔اس ضمن میں سرحدی چیک پوسٹوں کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ جس طرح سعودی خواتین کو کویت میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہو گی اسی طرح کویتی خواتین بھی مملکت میں ڈرائیونگ کر سکیں گی اس ضمن میں دوطرفہ قوانین کی پابندی کرنا ہر ڈرائیور خاتون پر لازمی ہوگا ۔

بیان کے مطابق خواتین کی کویت میں سعودی اور مملکت میں کویتی خواتین کی ڈرائیونگ کے حوالے سے جامع قانون سازی کے لئے دونوں وزارت داخلہ کا اعلی سطحی وفد آئندہ ہفتے تک ملاقات کر کے حتمی قانون سازی کی جائے گی ۔