بھارت معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

زیادہ مذہبی پابندیوں والے دیگر ممالک میں مصر ، روس ، انڈونیشیا اور ترکی بھی شامل،چین حکومتی سطح پر مذہبی پابندیوں میں سرفہرست

اتوار جون 14:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جون ء)عالمی سروے میں کہاگیاہے کہ دنیا بھر میں مذہبی تعصب اور پابندیوں میں اضافہ ہوا ہے، 28 فی صد ملکوں میں مذہبی پابندیوں کی شرح انتہائی زیادہ ہے، عیسائی اور مسلمان سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں۔چین حکومتی سطح پر مذہبی پابندیوں اور بھارت معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں سرفہرست ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقومی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے میں دنیا کے ایک سو اٹھانوے ملکوں میں 2016 کے دوران مذہبی پابندیوں کا جائزہ لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق 55 ممالک میں یہ شرح انتہائی زیادہ رہی، مختلف مذاہب کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا، 144 ملکوں میں عیسائی اور 142 ملکوں میں مسلمان اس کی زد میں رہے۔رپورٹ کے مطابق چین مذہبی پابندیوں جبکہ بھارت معاشرتی اعتبار سے سب سے زیادہ مذہبی تعصب والا ملک ہے، زیادہ مذہبی پابندیوں والے دیگر ممالک میں مصر ، روس ، انڈونیشیا اور ترکی بھی شامل ہیں

Your Thoughts and Comments