ترک انتخابات: طیب اردوغان ابتدائی نتائج میں اپنے حریفوں سے آگے
اردوغان کو 57 فیصد ووٹ، قریبی حریف محرم انسے کو 28 فیصد ووٹ ملے ہیں ووٹنگ کا تناسب 87 فیصد رہا ہے،سرکاری براڈکاسٹر
اتوار 24 جون 2018 23:10
(جاری ہے)
اتوار کی صبح صدر اردوغان نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس مرتبہ ووٹروں کا ٹرن آؤٹ زیادہ رہا ہے۔
پہلے نتائج آج ہی آنا شروع ہو جائیں گے۔ انھوں نے استنبول میں کہا کہ ’اس الیکشن کے ساتھ ترکی ایک جمہوری انقلاب سے گذر رہا ہے۔‘ صدر اردوغان چاہتے ہیں کہ انھیں 50 فیصد سے زیادہ ووٹ ملیں تاکہ ووٹنگ دوسرے راؤنڈ میں نہ جائے۔ صدراتی اور پارلیمانی ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوا۔اگر صدر اردوغان اس ووٹنگ میں کامیاب ہوتے ہیں تو انھیں وہ نئے اختیارات حاصل ہو جا ئیں گے جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے جمہوریت کمزور ہوگی۔ لیکن سینٹر لیفٹ رجحان رکھنے والے ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے امیدوار محرم انسے سے ان کا مقابلہ سخت ہے۔خیال رہے کہ ترکی میں جولائی سنہ 2016 میں ناکام تختہ الٹنے کے واقعے کے بعد سے ایمرجنسی نافذ ہے۔یہ انتخابات نومبر سنہ 2019 میں ہونے تھے لیکن صدر اردوغان نے انھیں قبل از وقت کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر اردوغان اور ان کے حریف مسٹر انسے دونوں نے ہفتہ کو اپنی انتخابی مہم کے آخری دن بڑی ریلیاں کیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو ترکی پر حکومت کرنے کا نااہل قرار دیا۔مسٹر انسے کی شعلہ فشاں انتخابی مہم نے ترکی کی پست حوصلہ حزب اختلاف میں جان پھونک دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اردوغان کا آمرانہ دور حکومت اپنے خاتمے پر ہے۔ انھوں نے استنبول میں تقریبا دس لاکھ کے مجمعے سے کہا کہ 'اگر اردوغان کی فتح ہوتی ہے تو آپ کے فون کی نگرانی جاری رہے گی۔۔۔ خوف کی حکومت برقرار رہے گی۔ اور اگر انسے کی جیت ہوتی ہے تو عدالتیں آزاد ہوں گی۔' انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ کامیاب ہوتے ہیں تو ترکی میں عائد ایمرجنسی کو 48 گھنٹے کے اندر ہٹا لیا جائے گا۔ ایمرجنسی کی وجہ سے حکومت پارلیمان کو نظر انداز کرتی ہے۔دوسری جانب اپنی ریلی میں صدر اردوغان نے اپنے حامیوں سے ایک متشدد استعارے کا استعمال کرتے ہوئے پوچھا کہ 'کیا کل ہم انھیں عثمانی تھپڑ لگائیں گی'خیال رہے کہ رجب طیب اردوغان سنہ 2014 میں صدر بننے سے قبل 11 سال تک ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ انھوں نے سابق استاد اور 16 سال سے رکن پارلیمان رہنے والے مسٹر انسے کے بارے میں کہا کہ ان میں قیادت کا ہنر نہیں ہے۔ انھوں نے کہا: 'طبیعیات کا استاد ہونا الگ بات ہے اور ملک چلانا دوسری بات ہے۔ صدر بننے کے لیے تجربہ کار ہونا ضروری ہے۔' انھوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے وہ مزید اہم بنیادی دھانچے کے پروجیکٹس لانے والے ہیں۔ بی بی سی ترکی کے مطالق ترکی کی جدید تاریخ میں یہ ملک کبھی اتنا منقسم نہیں رہا اور نہ ہی رجب طیب اردوغان کو اس سے قبل اتنے سخت مقابلے کا سامنا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جدید ترکی کے بانی کمال عطا ترک کے بعد ترکی کے سب سے طاقتور رہنما کو اگر کامیابی ملتی ہے تو وہ مزید طاقتور ہو جائیں گے اور وہ وزیر اعظم کی پوسٹ کو ختم کرکے پارلیمان کو کمزور کریں گے۔ اتوار کو ڈالے جانے والے ووٹ میں ایک ووٹ صدر کے لیے جبکہ دوسرا ووٹ رکن پارلیمان کے لیے تھا۔ صدر کے عہدے کے لیے چھ امیدوار میدان میں ہیں اور جو ان میں سے تنہا 50 فیصد ووٹ حاصل کرے گا وہ منتخب قرار پائے گا۔ تا ہم اگر کسی کو بھی واضح 50 فیصد ووٹ نہیں ملتا ہے تو پھر آٹھ جولائی کو دوسرے دور کا انتخاب اس مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والوں کے درمیان ہوگا۔ صدر اردوغان واضح طور پر جیت کی امید رکھتے ہیں لیکن اگر دوسرے دور کا انتخاب ہوتا ہے تو پھر ان کی شکست بھی ہو سکتی ہے یا پھر جیت کا فرق کم ہو جائے گا۔پارلیمان میں صدر کی اے کے پارٹی کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے اور 600 نشستوں والی اس پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنا ایک مشکل امر ہے۔ ک پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے لوگ جگہ جگہ قطار میں نظر آئے۔ سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ کا آغاز ہوا ہے۔ صرف استنبول میں 38 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 24 جون 2018 کی مزید خبریں
-
اللہ نے ہمیں حکومت دی تولٹیر وں اور ظالموں کوجیلوں میں ڈالیں گے،(ن) لیگ کے دور حکومت میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہوئی ، اشتہاری مہم پر 40ارب روپے خرچ کئے گئے، احسن اقبال کی چوری، کرپشن، منی لانڈرنگ ..
-
کلثوم کی بیماری کےباعث الیکشن مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ، نواز شریف
-
یقین ہے لاپتہ افراد کو میری ایجنسیوں نے نہیں اٹھایا ہوگا ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار
-
نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ، کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے، مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب دینے سے روکا گیا ، چوہدری ..
-
پی ٹی آئی کاقومی وصوبائی نشستوں کیلئےانتخابی امیدواروں کا اعلان
-
مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے
-
آصف زرداری نے خطہ پوٹھوہار میں اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے جوڑ توڑ شروع کردی، تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والے اہم رہنماؤں کی فہرست بھی طلب کر لی
-
شیخ رشید نے موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا
-
پاک فوج نےالیکشن میں دھاندلی نہ ہونےکی یقین دہانی کروائی
-
این اے 154 ملتان ، تحریک انصاف کا یوٹرن، سکندر بوسن کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا
-
اوگرا کی گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی کرنے کی سفارش
-
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے قومی اور سندھ اسمبلی کے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی
-
عمران خان کی بیٹی کے تمام ثبوت عدالت کودیں گے،افتخارچوہدری
-
لندن میں پاکستانی میڈیا نےسابق وزیراسحاق ڈارکوگھیر لیا
-
قائداعظم سولر پلانٹ پر سیکورٹی دینے پر ڈی سی بہاولپورنے 2.4 ملین روپے وصول کر لئے
-
نگران وزیر اعلی نے صوبے میں پولٹری کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹس لیا
-
چارسدہ میں ساتویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی
-
این ای154 سے سکندر بوسن کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی
-
چوہدری عبدالغفور کا مسلم لیگ (ن) سے باضابطہ لاتعلقی کااعلان
-
پی ٹی آئی خواتین بھی ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرباہرنکل آئیں
-
لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ،ْ آئندہ 48گھنٹوں میں لائف سپورٹس میشن پر رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائیگا
-
نیب بیور و کی نوازشریف کے قریبی 25 بیوروکریٹس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز
-
شریف خاندان ایون فیلڈ کے علاوہ بھی لندن میں اربوں روہے کی جائیداد کا ملک نکلا
-
عوامی تحریک کے الیکشن نہ لڑنے کے پیچھے تحریک انصاف نکلی
-
میں نے ملتان جلسے میں نواز شریف سے کہا تھا کہ انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتا‘ جاوید ہاشمی
-
شاہد خاقان کی آبائی حلقے میں آمد،لیگی کارکنان کے 'گو عباسی گو' کے نعرے
-
حمزہ شہباز پر ڈھائی کروڑ روپے لے کر ق لیگ کے رہنما کو ٹکٹ دینے کا الزام
-
عامر لیاقت نے کاغذات میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا
-
جب ڈاکٹرز سے والدہ کی طبیعت کا پوچھتے ہیں تو واضح جواب نہیں ملتا ،ْمریم نواز
-
افغان سرحد پر باڑ لگانے والے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ، سپاہی نیاز شہید
-
ملک میں تیار کیا جانے والا پہلا ریموٹ سپیسنگ سیٹلائٹ پاک۔ٹی ای ایس۔ون اے آئندہ ماہ خلاء میں بھیجا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاپتا افراد کیلئے اتوار کو بھی عدالت لگا لی ، چیف جسٹس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتا افراد کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا
-
ساری زندگی نظم و ضبط کا پابند رہا، کبھی اصولوں کو سمجھوتا نہیںکیا، زعیم قادری
-
سمجھ سے بالا تر ہے الیکشن کمیشن کے کسی طرح حلقہ بندیاں کیں، شاہد خاقان عباسی
-
ملک بھر کے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کوچاہتے ہیں، پرویز خٹک
-
امارات نے قدرتی آفات کے شکار ممالک کے تارکین کو ایک سال کا اقامہ دیدیا
-
کویت نے اپنے ملک میں بھی سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیدی
-
ٹو میزائل کی تربیت دینے کا ماہر ایرانی جنرل 15ساتھیوں سمیت شام میں ہلاک
-
روس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور درعا پر بم باری،25فضائی حملے
-
قطر نے ہرطرح سے حوثی باغیوں کی مدد کی،مشیر یمنی وزا ت اطلاعات
-
مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے والے ایرانی طلباء کو سزائیں،جیلوں میں ڈالنے کا حکم
-
شام کے حوالے سے ایران کے بغیر امریکا کی روس سے مفاہمت کی کوشش
-
بھارت معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
-
بغاوت میں معاونت کے شبے میں 47 ترک فوجی،124باغی گرفتار
-
ایتھوپیا کے نو منتخب وزیراعظم کی ریلی میں بم دھماکا،14افرادہلاک ،80زخمی
-
حوثیوں کا اہم کمانڈر عبدالکریم مروان اپنے کئی ساتھیوں سمیت الحدیدہ میں مارا گیا
-
اردنی خاتون بذریعہ سڑک گاڑی چلاتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئی
-
اسرائیلی وزیراعظم،سعودی ولی عہد اورامارتی حکام میں خفیہ ملاقاتیں
-
افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے ایک گاؤں کے 32 عام انسانوں کو ہلاک کر دیا
-
سعودی خواتین کو 28 برس بعد گاڑی چلانے کی اجازت،سعودی عرب کو سالانہ 20 ارب ریال کی بچت ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.