مہاجرین کی مدد کرنے والی تنظیم کو کام سے روک دیا گیا،1000افرادمشکل کا شکار

جرمن امدادی جہاز لائف لائن میں سوار 230 مہاجرین کو بھی کسی یورپی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہ مل سکی

پیر 25 جون 2018 15:30

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء)لیبیا کے ساحلوں کے پاس بحیرہ روم میں مختلف کشتیوں میں پھنسے ایک ہزار کے قریب مہاجرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری طرف جرمن امدادی جہاز لائف لائن جس پر 230 مہاجرین موجود ہیں، کسی یورپی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت ملنے کا بدستور منتظر ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہسپانوی تنظیم پروایکٹیوا اوپن آرمزکو ان مہاجرین کی مدد کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالووینی نے اس امدادی تنظیم سے کہا کہ وہ سمندر میں پھنسے مہاجرین کو نہ بچائے کیونکہ یہ کام لیبیا کی کوسٹ گارڈ کا ہے کہ وہ ان مہاجرین کو سمندر سے نکال کر واپس لیبیا لے جائے۔ دوسری طرف جرمن امدادی جہاز لائف لائن جس پر 230 مہاجرین موجود ہیں، کسی یورپی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت ملنے کا بدستور منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :