اس وقت انتخابات کے بارے میں سوچ رہی ہوں نہ سیاست کے بارے میں، اس وقت میرے سامنے صرف میری والدہ ہیں، جیسے ہی والدہ خطرے سے باہر آتی ہیں توفوری پاکستان واپس آجائینگے گے،سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 20:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اس وقت نہ انتخابات کے بارے میں سوچ رہی ہوں اور نہ ہی سیاست کے بارے میں، اس وقت میرے سامنے صرف میری والدہ ہیں، جیسے ہی والدہ خطرے سے باہر آتی ہیں وہ اور نواز شریف فورا پاکستان واپس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ زندگی میں کچھ وقت ایسا آتا ہے کہ سب کچھ چھوڑنا پڑتاہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کچھ رشتے ہرچیز پر مقدم ہوتے ہیں، اس وقت نہ انتخابات کے بارے میں سوچ رہی ہوں نہ سیاست کے بارے میں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے سامنے میری والدہ ہیں۔ پاکستان واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جیسے ہی والدہ خطرے سے باہر آتی ہیں وہ اور نواز شریف فورا پاکستان واپس آجائیں گے۔خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے مزید تین دن کے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔