پیپلز پارٹی نے لاہور سے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کرلی

پیر 25 جون 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء) پیپلز پارٹی نے لاہور سے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 27 پر ٹکٹیں فائنل کرلی ہیں ، تین صوبائی نشستوں پی پی 154، 161اور 166میں ایک زائد امیدوار ہونے کے باعث فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

این اے 123سے فراز ہاشمی ،این اے 124سے چودھری ظہیر احمد ،این اے 125سے زبیر کاردار ،این اے 126سے اورنگزیب برکی ،این اے 127سے عدنان گورسی ،این اے 128سے سید ظفر علی شاہ ،این اے 129سے افتخار شاہد ایڈووکیٹ ،این اے 130سے عدیل محی الدین ،این اے 131سے عاصم محمود بھٹی ،این اے 132سے ثمینہ خالد گھرکی ،این اے 133سے چودھری اسلم گل ،این اے 134سے سہیل اعوان ،این اے 135سے امجد علی جٹ اور این اے 136سے جمیل منج پیپلز پارٹی کے امید وار ہوں گے۔