․شہباز شریف کا کراچی کامیاب ہونے کے بعد 500بستروں کا اسپتال ،ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر بنانے ،میٹرو بس او ر اورنج ٹرین چلانے کا اعلان

جب تک کراچی کو ایشیاکا پیرس نہیں بناوں گا چین سے نہیں بیٹھوں گا، بلدیہ ٹائون میں انتخابی جلسے سے خطاب

پیر 25 جون 2018 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد شہباز شریف نے کراچی میں اپنے انتخابی حلقہ این ای249سے کامیاب ہونے کے بعد 500بستروں کا اسپتال ،ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر بنانے ،میٹرو بس او ر اورنج ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کراچی کو ایشیاکا پیرس نہیں بناوں گا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے فٹ بال گرائونڈ بلدیہ ٹائون میں اپنے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، جنرل سیکرٹری سلیم ضیاء، سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود ودیگر بھی موجود تھے ۔شہباز شریف کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249سے مسلم لیگ ن کے امید وار ہیں ،یہ حلقہ بلدیہ ٹان اور اطراف کے علاقوں پر مشتمل ہے ،شہباز شریف نے انتخابی جلسہ کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہمیں کراچی میں آپ کے پاس خادم بن کر آیا ہوں،دن رات کام کرکے کراچی کو ایشیا کا سب سے خوبصورت شہر بناں گا اور جب تک میر ا یہ مقصد پوار نہیں ہوتا واپس نہیں جاوں گا ۔ انھوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاون سے اس لئے کاغذات جمع کرائے کہ مخالفین غلط فہمی میں نہ رہیں ، کراچی کااربوں روپے کا فنڈ دوبئی اور دیگر ممالک چلا گیا اورعوام کو کوئی سہولت نہیں ملی ،کراچی والوں آپ کے ساتھ بیس پچیس سالوں میںبہت ظلم وزیادتی ہوئی ہے،کراچی کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے لیکن کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، اقتدار ملاتو چھ ماہ میں کچرا ختم کردیں گے،1997میں لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کیا تھا تو مزاق اڑایا گیالیکن میں اپنا کہا پورا کیا اور اب کراچی کو بھی جنوبی ایشیا کا پیرس بناوںگا۔انھوں نے کہا کہ کراچی والوں سے سیاسی مذاق کیا گیا،سب سے بڑا پانی کا مسئلہ ہے ،پہلے تین سال کراچی میںگھر گھر صاف پانی کی فراہمی کے لئے کام کرونگااور اس مسئلے کے حل کا آغاز بلدیہ ٹاون سے ہوگا اورنوجوانوں کو باصلاحیت بناکر روزگار دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے گرین لائن کے لئے انیس ارب روپے دئیے لیکن ان سے منصوبہ پورا نہ ہوسکا،جب تک کراچی سے لوٹی گئی پائی پائی واپس نہ دلوادوں چین سے نہیں بیٹھوں گا، خدا کو گواہ بناکر کہتا ہوں کراچی کی بہتری کے لئے جان لڑادوں گا،ہماری بیٹاں مائیں بزرگ اسی طرح سفر کرین جس طرح لاہور میں سفر کرتے ہیں،یہاں کا ٹراسپورٹ کا نظام بہت خراب ہے،کراچی والوں آپ کا حق جو یہ کھا گے ہیں وہ حق دلاونگا۔