قمر الاسلام کی گرفتاری افسوسناک، مزید معلومات حاصل کرینگے ،نوازشریف

انفیکشن کی وجہ سے اہلیہ کی صحت بہتری کی بجائے خراب ہورہی ہے،ڈاکٹرز پوری کوشش کررہے ہیںاللہ چاہے تو ایک منٹ میں سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے،گفتگو سابق وزیراعظم برطانوی اخبار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا سوال گول کرگئے

پیر جون 23:32

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ قمر الاسلام کی گرفتاری پر افسوس ہوا ،اس حوالے مزید معلومات لیں گے ،بیگم کلثوم نواز کی صحت بہتری کی بجائے خراب ہورہی ہے ، اللہ چاہے تو ایک منٹ میں سب کچھ ٹھیک کردے۔

(جاری ہے)

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا انفیکیشن بڑھتا جارہا ہے اور ان کی صحت بہتری کی بجائے خرابی کی جانب جارہی ہے جبکہ ڈاکٹرز پوری کوشش کررہے ہیں کہ ان کو دعائوں کی ضرورت ہے کیونکہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اللہ پاک چاہے تو سب کچھ ایک منٹ سے پہلے ٹھیک کرسکتا ہے ۔

صاف پانی سکینڈل میں ملوث این اے 50سے ن لیگی امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری کے حوالے سے سوال پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری افسوسناک ہے ہم مزید معلومات حاصل کرکے اس حوالے سے جائزہ لیں گے ۔صحافی کی جانب سے برطانیہ میں مزید جائیدادوں کے حوالے سے ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ بارے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اخبار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرینگے جس پر وہ خاموش ہو گئے اور سوال کا کوئی جواب نہ دیا ۔

Your Thoughts and Comments