نیب کی جانب سے قمر الاسلام کی گرفتاری قابل مذمت ،اس اقدا م سے الیکشن متنازع ہوسکتاہے ، چوہدری نثار

پیر جون 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 59 سے امیدوار قمر الاسلام کو گرفتار کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نیب کا یہ اقدام نا سجھ سے بالاتر ہے ، ایسے اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نیب کی جانب سے انجینئر قمر الاسلام کو گرفتار کیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ نیب کا ایک امیدوار کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ایسے اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے پرنیب کا اقدام قابل مذمت ہے ۔

Your Thoughts and Comments